Wednesday 24 July 2013

Birth Of Imam Mahdi(A.S)


Imam Mahdi Birth
کلینی علیہ الرحمتہ نے اپنی کتاب اصول کافی میں آپ کی تاریخ ولادت پندرہ شعبان تحریر فرماءی ہے ۔ شیخ صدوق علیہ الرحمتہ نے اپنی کتاب اکمال الدین میں تحریر فرمایا ہے کہ جب والدہ قایم علیہ سلام حاملہ ہوءیں تو امام حسن عسکری علیہ سلام نے اپنی زوجہ سے فرمایا تم سے ایک لڑکا پیدا ہوگا جس کا نام محمد ہوگا اور میرے بعد وہ قایم رہے گا یہ سن کر حکیمہ دختر امام محمد تقی ہمشیرہ امام محمد نقی علیہ سلام نے امام حسن عسکری سے سوال کیا اس فرزند ارجمند کی والدہ ماجدہ کا نام کیا ہے ۔ آپ علیہ سلام نے فرمایا نرجس جناب حکیمہ کچھ دیر خاموش رہی پھر فرمایا فدایت شوم نرجس خاتون میں تو میں کوءی آثار حمل نہیں پاتی۔ امام علیہ سلام نے فرمایا میں نے جو کچھ کہا وہ حقیقت ہے حکیمہ سلام کرکے بیٹھ گءیں اتنے میں نرجس خاتون آءیں اور کہا اے سیدہ میرا آپ پر سلام ہو جناب حکیمہ نے فرمایا نہیں سیدہ تم ہو کیونکہ تم سے ایک ایسا فرزند پیدا ہونے والا ہے جو دینا و آخرت پر بزرگ تر ہے۔ نرجس خاتون شرماتی ہوءی ایک طرف بیٹھ گ۔ءی۔ بعد فراغت مغربین اور بعد افظار میں بھی سو گءی۔ پھر نصف شب بیدار ہوءی مگر کوءی آثار حمل نظر نہ آءے ۔ جناب حکیمہ بیان کرتی ہیں میں صبح کی نماز سے فارغ ہوءی تو دیکھا برجس خاتون بھی مصروف نماز ہے۔ میرے دل میں کچھ شک ساہوا کہ امام نے آواز دی اے عمہ جلدی نہ فرماءیے وقت قریب تر ہے۔ میں نے سورہ الم سجدہ اور سورہ یس پڑھنا سروع کیا اور نرجس خاتون سے پوچھا کچھ آثار پاتی ہو۔کہا ہاں میں نے کہا مبارک ہو۔ یہ وہی آثار ہیں جن کا میں نے ابھی ذکر کیاتھا ۔جناب حکیمہ فرماتی ہیں کچھ دیر نہ گذری تھی کہ ولادت ہوءی میں فوراََ چادر اٹھا کر دیکھا بچہ ساتوں اعضاء کے ساتھ سجدہ میں تھا۔ میں نے اٹھاکر سینہ سے لگایا۔ بچہ ہر آلودگی سے صاف و پاک تھا ۔ پھر امام نے 
آواز دی ۔ عمہ بچہ کو میرے پاس لے آءیے ۔ 
 امام نے بچہ کو آغوش میں لیا امام حسن عسکری علیہ سلام نے اپنی زبان اس کہ منہ میں دے دی اور چشم و گوش و پیشانی پر ہاتھ پیھرتے جاتے تھے اور فرماتے تھے ۔ بیٹا کچھ بولو۔ مولود نے بآواز بلند  فصیح کہ اشہد ان لا الہ الا اللہ واشہد ان محمدا رسول اللہ اس کے بعد درود نام بنام از امیر المومنین امام علی علیہ سلام تا امام حسن عسکری بھیجا۔ امام نے فرمایا ان کو ان کی والدہ کے پاس لے جاو تاکہ ان کو سلام کریں ۔ جناب حکیمہ فرماتی ہیں میں بچہ کو ماں کہ پاس لے گءی ۔ بچہ نے اپنی والدہ نرجس خاتون کو سلام کیا ۔ امام علیہ سلام نے مجھ سے فرمایا کہ اب ساتویں روز میرے پاس ان کو لانا۔ جب میں صبح کو گءی تومیں نے دیکھا بچہ نہیں ہے ۔ میں نے حیران ہوکر امام علیہ سلام سے کہا ہمارا سید کہاں ہے ۔ امام علیہ سلام نے فرمایا 
میں نے ان کے سپرد کردیا جس کے سپرد مادر موسی نے موسی کو کیا تھا ۔
جناب حکیمہ فرماتی ہیں کہ ساتویں روز پہونچی امام نے فرمایا عمہ میرے بچہ کو مجھے لا کر دے دو میں نے بچہ لا کر دیا امام نے اپنی زبان بچہ کے دہن میں دی گویا اس کو دودھ اور شہد سے سیر فرمارہے ہیں ۔ پھر فرمایا بیٹے کچھ باتیں کرو بچہ نے پھر کلمہ پڑھا اور محمد اور آل محمد پر دورد بھیجا اور یہ آیتہ تلاوت فرماءی۔

وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوَارِثِينَ
ترجمہ:اور ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ جو لوگ روءے زمین میں کمزور کردیے گءے ہیں اُن پر احسان کریں اور اُن ہی کو لوگوں کا پیشوا بناءیں۔ اور انہی کو زمین کا مالک بناءیں اور اُنہی کو روے زمین پر پوری قدرت عطاکریں اور فرعون و ہامان اور اُن 
کے دونوں لشکروں کو اُنہی کمزوں کے ہاتھ سے وہ چیزیں دکھاءیں جس سے یہ لوگ ڈرتے تھے


کلینی و شیخ صدوق علیہاالرحمتہ نے نسیم خادم امام حسن عسکری علیہ سلام سے روایت کی ہے کہ ایک رات بعد ولادت

imam mahdiصاحب الزمان علیہ سلام میں خدمت اقدس میں پہنچا تو آپ کو چھینک آءی فورا فرمایا الحمد للہ رب العلمین۔ پھر ایک روز اسی طرح میں پھر پہونچا تو قریب گہوارہ اتفاق مجھے چھینک آءی تو فرمایا یرحمک اللہ میں نے حیران ہواآپ نے گہوارہ میں سے فرمایا۔ نسیم بشارت ہو تجھے کہ عطسہ تین روز کی زندگی کی بشارت لے کر آتی ہے ۔جناب نرجس خاتون سلام اللہ علیہ ارشاد فرماتی ہیں کہ جب صاحب الزمان پیدا ہوے تو ایک نور زمین سے آسمان تک نظر آیا اور بہ کثرت سفید بازو والے پرندے آسمان سے زمین پر اُترے اور مولود کے جسم سے پروپال مس کیے اور اُڑ گءے۔ میں نے امام حسن عسکری علیہ سلام کو یہ واقعہ سنایا آپ نے فرمایا وہ فرشتگان آسمان تھے جو معاون و مدگار ہونگے۔



جناب حکیمہ خاتون فرماتی ہیں کہ میں نے دیکھا کہ بچہ کے دوش راست پر یہ آیت لکھی تھی۔ 

وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا
اور اعلان کردے کہ حق آچکا اور باطل نابود ہوگیا



0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
About Us | Best View 1024 x 768 | About Me