Monday 10 June 2013

Unit Commander Message

Mukhtar force Lahore
زندہ قومیں اپنا تحفط خود کرتی ھیں
مختار فورس میں شمولیت اختیار کیجیے

اسی شہر لاہور میں ۱۹۸۶ میں روز عاشور ۲۲ کے قریب امام بارگاہوں اور مساجد پر حملہ کرکے تبرکات مقدسہ کی بےحرمتی کے بعد جلادیا گیا۔لیکن افسوس کہ کسی آدمی کو معمولی خراش تک نہ آی ۔ یہ اس لیے ہوا کہ ہم نے ہمیشہ فقط اسٹیبلشمنٹ اور انتظامیہ پر ہی اعتماد کیا جبکہ زندہ قومیں اپناتحفظ خود کرتی ہیں۔ اسی تناظر میں مختار فورس پاکستان کو وجود علمل میں لایا گیا اور اس تنظیم کا نام جناب مختار ثقفی کے نام پر اس لیے رکھا گیا کہ مختار کی کتاب میں یزیدیت کیے کوی معافی نہیں ہے۔لہذا آج بھی اگر آپ یزیدیت کو شکت فاش دینا چایتے ہیں تو آے مختار فورس میں شمولیت اختیار کریں۔ ہمارا کام شائر اللہ  کا تحفظ ہے اسی طرح اس وطن عزیر پاکستان کو بھی شعاءر اللہ سمجھتے ہیں اور اگر اس وطن کے تحفظ کی ضرورت پڑی تو وہاں بھی مختار فورس پاکستان کا ہر اول دستہ کردار ادا کرے گا۔ مختار فورس کی تشکیل کے موقع پر قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی النجفی نے فرمایا تھا کہ اس فورس کا لباس ایمان اور سلحہ زہد و تقوی ہے ۔

بقول اقبال
مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

آپ کہ علم میں ہے کہ لاہور میں ایک عرصہ سے مختار فورس کام کررہی ہے جو مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کرتی ہے۔
 لیکن تحریک یا تنظیم اسی وقت آگے بڑھتی ہے جب افراد و اقتصادی تعاون کیا جاے ہم یاعلی مدد والے اور انہی کے سہارے کام کررہے ہیں لیکن دیکھنا یہ ہےکہ قوم کیا تعاون کرتی ہے مختار فورس لاہور ریجن کی ذمہ داری حال ہی میں مجھے سونپی گی ہے اور اس حوالے سے ہم نے کام کا آغاز کردیا ہے۔ آپ بھی ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔
اس  موقع پر یہ وضاحت کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ مختار فورس اپنی خدمات رضا کارانہ طور پر شائر اللہ  کی حفاظت کے لیے سرانجام دیتی ہے اور اس کے اراکین عنداللہ عندالعصومین اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں ۔لہذا آپ اس کی اعانت کسی فرد واحد کو نہیں بلکہ ادارے کو کرسکتے ہیں اور اس کیلے آپ کو باقدہ رسید جاری کی جایگی یادرہے کہ قوم جس قدر مختار فورس کو مضبوط کرے گی اسی قدر تحفط کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

کونین کی ہر دولت دے کر اس غم کی حفاظت کرنا ہے
یہ جسم رہے یا مٹ جاے شبیر کا ماتم کرنا ہے

ریجنل کمانڈر مختار فورس پنجاب
عمران حیدر نقوی

0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
About Us | Best View 1024 x 768 | About Me