Saturday 6 July 2013

Protest Against Shia Killing

  کویٹہ وپشاورمیں حالیہ دہشت گردی کے سانحات پاکستان دشمن قوتوں کی گھناﺅنی سازش کا حصہ ہیں
لہو میں ڈوبے نہتے عوام اور کالعدم گروپوں کا کھلا پھرنا اور میڈیا پر کوریج حکمرانوں کی نیت پر سوالیہ نشان ہیں

Shia killing Pakistan


حکومت تمام المناک سانحات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی ٹریبونل تشکیل دے ۔اےام سوگ کے اجتماعات سے علامہ کلیم مہدی ،عقیل نقوی اور دیگر کا خطاب

shia killing


جمعہ ۵ جولای ۲۰۱۳لاہورقائد ملتِ جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے مطابق سانحات ہزارہ ٹاﺅن کوئٹہ و پشاور کے پانچ روزہ سوگ کے سلسلہ میں پر امن احتجاجی مظاہروں ، ریلیوں ، مجالس تراحیم اورتعزیتی اجتماعات کاسلسلہ جمعہ کو اختتام پزیر ہوا ۔اس سلسلے میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع کونسل لاہورکے زیر اہتمام جمعہ کو لاہور میں مرکزی شیعہ جامع مسجد صاحب الزمان ؑ حیدر روڈ اسلام پورہ (کرشن نگر) کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا جسکی قیادت علامہ کلیم مہدی، سید عقیل حسین نقوی، سید ذوالفقار حیدر نقوی، سید عمران حیدر نقوی، سید زیشان حیدر نقوی، سید عون کاظمی، اور حسن کاظمی نے کی۔ مظاہرے سے خظاب کرتے ہوئے سید عقیل حسین نقوی نے کہا کہ مظلومےن کی حمایت اور ظالمین سے عملی بےزاری کےلئے محبانِ انسانیت امن پسند قوتوں کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی اور دہشت گردی و دہشت گردوں کو ہر فورم پر کنڈم کےا جائےگا ۔ تحریک نفاذفقہ جعفریہ ضلعی ایام سوگ کمیٹی کے سید عمران حیدر نقوی نے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس امرپرافسوس کااظہارکیاہے کہ ہولناک سانحہ علی آباد کوئٹہ اور بڈھ بےر پشاور میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردحملوں کے سانحات نے سب کودکھی کردیاہے ، جوشہیدہوگئے وہ غم سے نجات پاگئے لیکن جوزندہ ہیں ان کے پاس آہ زاری کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی سکرین پرآنسوبہاتے بچوں ، خواتین وحضرات کودیکھ کرہردردمندکادل ڈوب جاتاہے ، سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ بے حس حکمرانوں اورسیاستدانوں نے سانحہ کے متاثرین کی دادرسی کیلئے زبانی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کی سیاسی قیادت وقتی اورفوری نوعیت کے مفادات کے حصول کیلئے کسی ضابطے کی پابندی کومناسب نہیں سمجھتی جس کی پالیسی یہ ہے کہ کسی نہ کسی طرح حکومت مضبوط کی جائے ، اس مقصدکیلئے دہشت گردکالعدم گروپوں سے اتحادسے بھی گریز نہیں کیا جاتا ، یہ عناصرمختلف نئے ناموں سے نہ صرف سرگرم ہیں بلکہ میڈےا پر بھی انہی کو کوریج دی جاتی ہے جسکے باعث ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کاخواب کسی صورت میں بھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ کلیم مہدی نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ اس وقت پوری دنیا بشمول وطن عزیز پاکستان عرصہ دراز سے دہشت گردی کی زد میں ہے،کوئٹہ ،کراچی اور پشاور جیسے حساس مقامات پاکستان دشمن قوتوں کا خاص ٹارگٹ ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام المناک سانحات کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی ٹریبونل تشکیل دے ۔اس موقع پر ایک قرارداد کے ذیعے دہشتگردی کے تمام واقعات کی پرزور مذمت کی گئی اور درجہ شہادت پر فائز ہونے والے شہداءکے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے کیونکہ یہ سانحات وطن عزیز کی سا لمیت کے خلاف گھناﺅنی سازش ہیں۔قراردا میں ملت جعفرےہ کے دےنی حقوق کے حصول کےلئے قائد ملت جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی کے ہر لائحہ عمل پر بھر پور لبےک کہنے کے عہد کا اظہار کیا گیا۔


0 comments:

Post a Comment

Twitter Delicious Facebook Digg Stumbleupon Favorites More

 
About Us | Best View 1024 x 768 | About Me