
علماء اکرام کا بیان ہے کہ حضرت علی ع نے ارشاد فرمایا کہ رسول اللہ ص فرمایا کرتے تھے جس طرح بنی اسرائیل میں اچھے اور برے فرمانبردار اور نافرمان دونوں طرح لوگ تھے اسی طرح میری امت میں بھی ہیں بعض اچھے بعض برے بعض فرمانبردار بعض نافرمان ہیں اور جس طرح بنی اسرائیل کے لوگوں کو دینا میں کے کردار کا بدلا دیا گیا تھا۔ اسی طرح میری امت میں بھی عمل اور کردار کا بدلا دیا جاے گا۔ آپ ص نے فرمایا کہ بنی اسرائیل میں جو اطاعت گزار تھا اس کو اس
کی جزا اور جو نافرمان تھا اس کو سزا دینا میں دی گئی تھی اور اس کا اندازہ یہ تھا کہ فرمابرداروں کو درجہ بلند کر دیا گیا اور نافرمانوں کو عذاب میں مبتلا کردیا تھا ہماری امت میں بعض وہ ہیں جو عزت کے قابل ہیں اور بعض وہ ہیں جو سزا کے لائق ہیں اور دنیا میں بھی اس سے ضرور دوچار ہوں گے۔ یہ سن کر اصحاب نے دست بہ دستہ عرض...